بدنظری اور معاشرہ
اسلام کے احکامات اور معاشرے کی ترقی کا آپس میں کیا تعلق ہے ایک ایسا موضوع ہے جو کہ اکثر زیر بحث دیکھا جاتا ہے۔ بدنظری اور مرد عورت کی اجتماعی محفلوں کو ہی دیکھ لیں لوگ پوچھتے ہیں کہ ان سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اسلام میں غبر عورت کو گھورنا ایک برا عمل سمجھا جاتا ہے جسے نگاہوں کی خیانت قرار دیا گیا۔ حضرت موسیٰ جب مصر سے ہجرت کر گئے تو ان کی ملاقات حضرت شعیب کی جوان بیٹیوں سے ہوئی جن کی انھوں نے مدد کی۔ بعد میں جب حضرت شعیب سے ان کی بیٹیوں کی بات ہوئی تو انھوں نے حضرت موسیٰ کی حیا اور بلند کرداری کی تعریف کی۔ ان خواتین نے اپنے باپ سے کہا کہ ملازمت کے دو بنیادی اصول ایمانداری اور کام میں مہارت ہیں۔ ایمانداری حضرت موسیٰ کی حیا سے اور کام کی مہارت ان کے اس طریقہ کار سے پتہ لگی جو انھوں نے جانوروں کے ریوڑ کو پانی پلانے کے لئے اختیار کیا۔ نظر کی حفاظت ایک کامیاب معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے جو ایمانداری کی صورت میں ہر لین دین کا حصہ بن جاتی ہے۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں بدنظری عام ہے اس لئے ان فلموں کو دیکھا جاتا ہے جن میں عورتوں اور مردوں کے حسن کو اولیت دی جاتی ہے۔ اس رویے کی وجہ سے معاشرتی ...