پتھر چٹ زخم حیات
Home تازہ ترین تازہ ترینطب و صحتجڑی بوٹیاں زخم حیات By nukta 313 -26/05/20210789 Facebook Twitter Pinterest WhatsApp Linkedin Email Print Tumblr Telegram Copy URL زخم حیات اسے اردو، اور ہندی میں زخم حیات اور پتھر چٹ کہتے ہیں۔ انگلش میں (Bryophyllum calycinum) کہتے ہیں ۔فارسی زخم حیات۔ بنگالی ہیم ساگر۔ مرہٹی برنا بیج گھٹی ماری۔ سنسکرت ہیم ساگر۔ لاطینی کیلنشو لیسینیاٹا (Kalanchoe Lacinia)۔ فہرست یہاں دیکھیں Bryophyllum زخم حیات پتھر چٹ 6 1 ہندوستان اور پڑوسی ممالک میں یہ باغوں میں لگائی جاتی ہے اور پہاڑوں پر بھی پیدا ہوتی ہے۔ یہ بوٹی اکثر کھیتوں اور پانی کے کناروں پر اکثر پیدا ہوتی ہے۔ اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ ایک قسم کے پتے چھوٹے چھوٹے باریک ہوتے ہیں اور بیل زمین پر بچھی رہتی ہے۔ دوسری قسم کے پتے بڑے بڑے اور پہلی قسم کی نسبت چوڑے ہوتے ہیں۔ جن کی بناوٹ پان کے پتہ کی طرح ہوتی ہے۔ اس کی بیل پھیلتی ہے اور دوسری چیزوں پر چڑھ جاتی ہے۔ اس بوٹی کی جڑ پتلی و لمبی ہوتی ہے۔ اس پر شاخیں ہوتی ہیں اور شاخوں پر پتے جن کی رنگت گہری سبز ہوتی ہے۔ پکنے پر شاخوں اور پتوں کے پاس ڈوڈی...