دیسی گھی
آؤ #دیسی_گھی کی باتیں کریں۔۔۔!!! #دیسی_گھی
کا انسائیکلو پیڈیا کیا ہے۔۔۔!!!
https://www.facebook.com/jawad.iqbal.714049?mibextid=ZbWKwL
دعاؤں کا خاستگارالعبدالضعیف:جواداقبال
پیش ہے آپ کے لیے ایسی تحریر جو آپ کو دیسی گھی کے ہر ہر ممکنہ پہلو سے روشناس کرادے...جو آپ کو اصلی اور نقلی گھی کی پہچان کرانے میں مدد گار ثابت ہو... آپ جس سے بھی دیسی گھی لینا چاہتے ہیں لیجئے... اس کا گھی کیسا ہے؟؟...!!! کس معیار کا ہے...!! یہ تحریر پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ آپ خود فیصلہ کرسکیں گے... کھوٹے اور کھرے کو پرکھ سکیں گے...
کیا اچھا اور بہترین دیسی گھی 3500... سے 4000 میں وارے آتاہے یا ہمارے رمضان المبارک آفر.۔۔۔والے ریٹ 1750 میں بھی شاندار اور مزیدار اصلی گھی ملنا ممکن ہے...پھر آپ خالص دیسی گھی کی قیمت کیا ہونی چاہیے اس کا فیصلہ بھی کرسکیں گے... اس تحریر کو پڑھنے کے بعد ان شاء اللہ آپ کسی لٹیرے یا فراڈیے سے دھوکہ نہیں کھائیں گے... کسی دو نمبری کرنے والے اور آنکھوں میں دھول جھونکے والے سے سر بازار لٹنے سے بچ جائیں گے انشاء اللہ ...
کیونکہ آپکا بھائی #جواد_دیسی_گھی_والا... حقیقت سے پردہ اٹھانے اوراس پیارے سے تحفہ خداوندی کے ہر ہر گوشے کی آپ کو سیر کرانے کا عہد کیے ہوئے ہے...آپ کو صرف معیاری چیز مہیا کرنے ہی نہی بلکہ مضر صحت چیزوں کی پہچان کرانا اور ان سے بچانا بھی بندہ کا مشن ہے۔۔۔
ایک اہم اور ضروری بات یہ بھی ذہن نشین کرلیجئے... کہ بندہ قطعاً یہ دعویٰ نہیں کر رہا کہ میرے علاوہ کسی اور کےپاس اصلی اور خالص دیسی گھی نہیں ملے گا... بلکل ملے گا...100 فیصد خالص ملے گا... بہت سے دوست اور بھائی بہنیں مجھ سے زیادہ خوف خدا رکھنے والے ہونگے... اور بندہ کی طرح آپ کو خالص اور بہترین چیز مہیا کررہے ہونگے... نہ کسی پر الزام لگانا مقصود ہے اور نہ ہی کسی کی دل آزاری...بس حقیقت بتانا ہے... آپ کو اچھے ... برے... مہنگے اور بہت مہنگے اور مناسب دام میں فرق بتانا ہے...
درخواست آپ سے یہ ہے کہ بندہ کا ساتھ دیجئے... جس مقصد کے لیے اپنا منافع قربان کررہا ہوں... وہ پورا ہوجائے... لوگوں کو کم پیسوں میں مناسب چیز مل جائے... تعاون کیجے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے... اگر کمنٹ میں سبحان اللہ ۔۔۔ ماشاء اللہ یا بندہ کو دعاء دینے کے لائق نہیں سمجھتے تو کم سے کم ایک نقطہ... ضرور لگائیں... اللہ رب العزت آپ کو دین دنیا کی بھلائیاں عطاء فرمائے... آمین یارب العالمین۔
لیجئیے ...!!!تو پڑھئیے کہ دیسی گھی ہے کیا...
اللہ رب العزت کی ایک عظیم نعمت... صحت ،تندرستی اور توانائی کا بہترین ذریعہ... بہت سی بیماریوں کا علاج...آپکے اور آپکے اہل وعیال کے لیے ایک بہترین انٹی بیٹک... بندہ کا دعویٰ ہے کہ اگر آپ ایک روٹی کھانے کے عادی ہیں تو آج ہی اپنے کھانے میں دیسی گھی اور دیسی مکھن کو لے آئیے! ان شاءاللہ آپ سیر ہوکر 1 کی بجائے 2 روٹیاں کھائیں گے... آپ کانظام انہظام بھی بہترین ہوجائے گا ... کمردرد اور جوڑوں کے دردوں سے بھی جان چھوٹ جائے گی... اور آپ تندرست و توانا... چاق وچوبند ہوکر کر دوڑے دوڑے پھریں گے...آپ صحت مند ہونگیں تو ہی زندگی کو بھرپور انداز میں جی سکیں گے... اگر آپ کو خود اپنی ہی فکر نہیں تو یاد رکھئیے والدین کے علاوہ دنیا میں اور کوئی بھی آپ کی فکر کرنے والانہیں...
خود پر خرچ کیجئے... اپنی خوراک سے پیزے اور برگر جیسی فضول چیزوں کو نکال کر دیسی چیزیں لے آئیے... اگر آپ توانا ہیں تو جہان سارا آپکا ہے... سب دوست آپ کے دوست ہیں اورسب رشتہ دار آپکے رشتہ دار ہیں... اگر آپ خود ہی بیماریوں کا گڑھ بن چکے ہیں... ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے دوسروں کے محتاج ہیں تو یاد رکھئیے...!!!لوگ ہمیشہ دھوکہ دیتے ہیں اورساتھ چھوڑ جاتے ہیں... تو آئیےعہد کیجئے کہ ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں گے...
اب بڑھتے ہیں اہم بات کی طرف...اور پڑھئیے چند اہم سوالات کے جوابات جو آپ میں سے بہت سے دوست جاننا چاہتے ہیں...یا آپ میں سے کئی لوگ یہ سوالات مختلف لوگوں سے کر چکے ہونگے مگر آپ کو تسلی اور تشفی والاجواب نہیں ملا ہوگا۔۔۔
تو میرے پیارو!...آج کی اس بحث کو بندہ نے 7 حصوں یا 7سوالات پر تقسیم کیا ہے ...ہر ایک کی مناسب تفصیل پیش خدمت ہے۔
ان سوالات و جوابات کو جاننے سے پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ ہم جن جانوروں (یعنی گائے ،بھینس)کی بات کررہے ہیں ان کو کسی بھی قسم کا "ونڈا" وغیرہ نہیں کھلایا جاتا ...ان کو انجیکشن نہیں لگایا جاتا...اور نہ ہی انہیں بھانے والے جانوروں کی طرح اچھی خوراک دی جاتی ہے...بلکہ یہ جانور خود چل پھر کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں...یا صرف شام میں انکو جیب کی فرصت کے مطابق برسین وغیرہ میں توڑی ملا کر کھلادی جاتی ہے...کوئی گھر کی بچی کھچی سبزی کے چھلکےیا روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے بھی ان کی نظر کیے جاتے ہیں اور کبھی بہت بڑی عیاشی کروائی تو کھل کے چند ٹکڑے یا زرات بھی انہیں نصیب ہوجاتے ہیں...باڑے کے نخرے باز اور شاہی جانوروں کے ددھ سے قطعاً ہمارا مقابلہ اور موازنہ نہیں ہے...اور نہ ہی ان کے دودھ سے گھی بنانا ہمیں وارے آتا ہے...اور اگر وارے آبھی جائے تو ونڈا...اور انجیکشن وغیرہ کی وجہ سے ہم دور ہی رہتے ہیں...بندہ کسی باڑے والے کی برائی یا عیب جوئی نہیں کر رہا...ظاہری بات ہے کہ شہر میں رہتے ہوئے انکے خرچے زیادہ ہی ہونگے...دودھ گاڑھا اور فیٹ سے بھرپور کرنے کے لیے ...کھل،ونڈا ، اچھا چارہ بھی کھلانا پڑتا ہے اور دوسرے کام بھی... شہر میں گاؤں دیہات کی نسبت پٹھے اور چارہ بھی مہنگا ہوتا ہے...جب خرچے زیادہ ہونگے تو دودھ بھی مہنگا ہوگا اور جب دودھ مہنگا ہوگا... تو لازماً گھی بھی مہنگا بنے گا۔ہماری میڈیکل رپورٹ کی لاسٹ ویلیو چیک کیجئے...یہ فوڈاتھارٹی کی نقطہ نظر سے درست نہیں ہے... اور اس ویلیو کی کوئی خاص اہمیت بھی نہیں...اور نہ ہی اس پر کسی بھی قسم کی باز پرس ہوتی ہے۔لیکن طبی لحاظ سے بالکل درست ہے کیونکہ ہم کسی بھی قسم کے کیمیکل یا ونڈے سے کوسوں دور بستے ہیں...جب ہم نے رپورٹ کروائی یعنی دیسی گھی کا لیب ٹیسٹ کروایا تو چند فوڈ ایکسپرٹ نے مشورہ دیا کہ ونڈہ کھانے والے جانوروں کا دودھ لو تو رپورٹ بہترین آئے گی... اور مکھن بھی زیادہ نکلے گا...جب مکھن زیادہ نکلے گا تو گھی بھی زیادہ بنے گا...مگر میں نہ مانو...!! اور مان بھی کیسے لوں...ہم تو آرگینک کا دعویٰ کرتے ہیں...اب آتے ہیں آپ کے سوالات کی طرف...
#سوال_نمبر1... ایک کلو #مکھن کتنے دودھ میں سے نکلتا ہے...!!! ایک کلو #گھی حاصل کرنے کے لیے کتنامکھن چاہیے...!!
یہ بات ہم پہلے بھی بتاچکے ہیںکہ ہم خود چل پھر کر چرنے والے جانوروں کے دودھ سے گھی بناتے ہیں...توحساب بھی انہیں کے دودھ کا بتائیں گے ...
#1کلوگائےکا_مکھن تقریبا 12 سے 15 کلو دودھ میں سے نکل آتا ہے اور #گائےکا_1_کلو_گھی ہمارے پاس کم سے کم 15 سے 20 کلو دودھ میں تیار ہوتا ہے...اور ایک کلو گھی کے لیے ہمیں تقریبا 1250 گرام سے 1350 گرام مکھن چاہیے ہوتا ہے...اور ایک کلو مکھن میں 750 گرام سے 850 گرام تک گھی نکل آتا ہے...اگر آپ مکھن سے لسی اچھے سے نکالتے ہیں تو 850گرام تک گھی ممکن ہے...اگر مکھن سے لسی صحیح طریقہ سے نہیں نچوڑی توظاہری بات ہے کہ گھی کم ہی نکلے گا۔باقی جو مقدارآپ کو بتائی ہے اس میں معمولی سی کمی بیشی ہوسکتی ہے ان شاء اللہ اس سے زیادہ نہیں ہوگی...
جبکہ#بھینس کے دودھ کا حساب الگ ہے...اس دودھ میں فیٹ ہی فیٹ ہوتی ہے...یعنی مکھن گائے کے دودھ کی بنسبت زیادہ نکلتا ہے...تو اس کے بارے میں ہمارا اندازہ یہ ہے کہ یہ 11 کلو سے پندہ کلو تک دودھ... 1 کلو گھی بنانے کے لیے کافی ہے...پھر بھینس غریب یا کم آمدنی والے افراد کے بس کی بات نہیں کیونکہ اسکی خوراک زیادہ ہوتی ہے...صرف باہر والے چارے پر اس کا گزارہ مشکل ہی ہوتا ہے...اسکا پیٹ بھرنے کے لیے کچھ نہ کچھ چارہ کھلانا ہی پڑتا ہے...اور گائے مجھ جیسے شریف سے انسان کی طرح گزر بسر کرہی لیتی ہے... پھر وہی بات دھراؤں گا کہ چارے وغیرہ کی جہ سے فرق پڑسکتا ہے۔واللہ اعلم باصواب
#سوال_نمبر_2...ہم خود گھر میں معیاری گھی کس طرح تیار کرسکتے ہیں...؟؟؟
بندہ کا آپکو مشورہ ہے کہ ایک مرتبہ خود پر احسان کیجے اور ہم دیسی گھی والوں کو چھوڑ کر ایک مرتبہ خود بنائیں ...بندہ کے طریقے کے مطابق...اگر مزہ نہ آئے تو مسکین جواد جرمانہ بھرے گا۔ اور ان شاءاللہ 3500 یا 4000 بیچنے والوں کو آپ آئینہ دکھا سکیں گے۔
بلکہ بندہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ اگر آپ کے پاس اچھا دودھ 200 بھی مل رہا ہے تو صرف 1 مرتبہ بندہ کے کہنے پر صرف 5 کلو دودھ کا تجربہ کر کے دیکھیں۔۔ جنہوں نے گھی کے ریٹ آسمانوں پر چڑھائے ہیں ان شاءاللہ آپ ان کے 14 طبق روشن کر دیں گے۔۔۔
آپ ملائی سے گھی تیار کریں گے یا... دودھ کی دھی سے...یا کریم سے؟؟؟
ان تینوں طریقوں سے گھی تیار ہوتا ہے...اول الذکر؛یعنی ملائی والاہماری کتاب میں ہے نہیں...اور نہ ہی بندہ اسے گھی مانتا ہے... اور نہ ہی اس میں دیسی گھی کے تمام خواص پائے جاتے ہیں اور نہ ہی اسکی میڈیکل رپورٹ صحیح آئے گی۔آپ کو چیلنج نہیں درخواست ہے کہ آپ کوشش کیجئے اور بندہ کی بات کو غلط ثابت کیجئے ان شاء اللہ بندہ رجوع کرلے گا۔
ثانی الذکر: یعنی دودھ سے دھی اور دھی سے مکھن اور پھر اس مکھن سے تیار ہو شاندار دیسی گھی...مزہ آگیا نا صرف یہ ترتیب پڑھ کر ہی ...جب خد بنائیں گے تو ان شاء اللہ کھانے کا بھی مزہ آئے گا۔اور ہمارا دیسی گھی بھی الحمدللہ اسی معیار کا ہوتا ہے...تبھی تو آپ دیوانے ہیں۔اپنے 8 سالہ تجربہ میں بہت کچھ سیکھا ہے...اس میں سے کچھ آپ سے بھی شئیر کر رہا ہوں...گرمی ،سردی کےلیے الگ طریقہ ہے گرمی میں برف اور ٹھنڈا پانی جبکہ سردیوں میں گرم پانی چاہیے ہوتا ہے...ان شاء زندگی رہی تو کبھی لائیو بنا کر بھی دکھاؤں گا...اور اگر آپ نے میری محنت سی لکھی گئی اس تحریر کو شرف قبولیت سے نوازا تو ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً مزیدار گھی بنانے کے راز بتاتا رہوں گا...دیسی گھی بنانا بھی ایک فن ہے اور یہ فن 8 سال میں بہت سے نقصانات ، محنت ومشقت اور دھکے کھاکرسیکھا ہے...
اور نمبر 3پر ہے کریم کا گھی:اگر آپ کوگھی بناناآتے ہے اور کہیں سے آپ کو دودھ سے نکالی ہوئی کریم مل جاتی ہے...تو آپ کریم سے بھی اچھا اور بہترین گھی بناسکتے ہیں...آجکل کریم کے نام پر مضر صحت کیمیکل فروخت ہورہا ہے...میرے مشورہ ہے کہ اس کا رسک نہ اٹھائیں کیونکہ آپ کھوٹے اور کھرے میں فرق نہیں کرسکیں گے...ہاں ایک ترکیب ہے کہ جہاں کریم کی مشین لگی ہو اور دودھی آپ کے سامنے دودھ سے کریم نکلوا رہا ہے تو وہ کریم خرید لیجے...آجکل اس کا ریٹ 600 سے 750 روپے تک چل رہا ہے...الگ سے ڈرم میں رکھی ہوئی کریم نہ خریدیں...چاہے سستی ہی مل رہی ہو...
اب اس کا گھی بنانے کے بھی 2 طریقے ہیں...پہلا:
کریم کو پتیلے میں ڈال کر خوب پکالیں...گھی اوپر آجائے گا اور کریم یعنی جو رف ہے وہ نیچے رہ جائے گی...جب تک اس میں سے گھی نکلتا رہے اسے پکاتے رہیں۔اس طریقے سے بنایا گیا گھی صرف نام کا گھی ہوتا ہے...اس میں جان نہیں ہوتی اور نہ ہی اسکی لیب رپورٹ صحیح آئے گی...اس میں محنت ،مشقت اور خرچہ کم ہے ...لیکن گھی معیاری نہیں بنتا...
دوسرا طریقہ:آپ کریم کو جاگ لگائیں...کچھ دودھ لے لیجئے اور اس کو اچھی طرح گرم کیجئے...جب دودھ پینے کے قابل ہوجائے یعنی نیم گرم رہ جائے تو اس میں دھی کا جاگ لگادیجئے...جب دھی دودھ میں اچھے سے مکس ہوجائے توکریم اس میں اچھے سے مکس کردیں...یاد رہے کہ گرم گرم دودھ میں کریم ڈالنے سے دھی نہیں جمے گی...پھر جب دھی بن جاے تو اچھے سے اسے بلو لیں ...مکھن الگ اور لسی الگ ہوجائے گی...یہ ایک بہترین طریقہ ہے...اس سے محنت بھی کم ہوگی اور وقت بھی بچ جائے گا...اور ان شاء اللہ گھی بھی بہترین بنے گا...اور امید کرتا ہوں کہ لیب رپورٹ بھی مناسب آئے گی۔
#سوال_نمبر3... کیا #مکھن والےگھی میں (یعنی جو دودھ کو جاگ لگا کر تیار کیا جاتا ہے... لسی الگ اور مکھن الگ ہوجاتا ہے...اور یہی پینے والی لسی ہوتی ہے۔) اور #ملائی والے گھی میں(یعنی جو دودھ کی ملائی یا دھی کی ملائی سے تیار کیا جاتا ہے... اس کی لسی نہیں ہوتی۔۔۔ یعنی کہ پینے کی نہیں ہوتی... ویسے اس میں سے لسی نکلتی بھی نہیں... ) کیا فرق ہے...؟؟؟
اس سوال کا جواب گزشتہ ستروں سے آپ کو مل گیا ہوگا...یقینا دونوں میں کوئی مقابلہ اور موازنہ نہیں ہے۔
#سوال_نمبر 4...گائے اور بھینس کے گھی میں کیا فرق ہوتا ہے...؟؟؟
اس کا جواب بندہ پر قرض رہا ...کیونکہ تحریر کافی لمبی ہورہی ہے...اور اسکا جواب کچھ تفصیل طلب ہے۔ مختصرا یہ جان لیجئے کہ گائے کا دیسی گھی آپ استعمال کریں...ہر لحاظ سے بھینس کے دیسی گھی سے بہتر ہے...موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے بھینس کا گھی نقصان دہ ہے...یہ موٹاپا کرتا ہے...اس کی باقی تفصیل ان شاء اللہ پھر کبھی ۔
#سوال_نمبر_5...گائے کا گھی سستا اور بھینس کا گھی مہنگا کیوں ہوتا ہے...؟؟؟
ہمارے ہاں گائے وافر مقدار میں پائی جاتی ہے...اور بھینس بہت کم...اور گائےکادودھ زیادہ ملتا ہے ، بھینس کادودھ کبھی ملا اور کبھی نہ ملا... کچھ ایک جگہ سے...کچھ دوسری جگہ سے...اور پھر اس میں خجالت بہت ہے...فیول بہت لگتا ہے...وقت برباد کرنا پڑتا ہے...اور پھر گائے کی بنسبت مہنگا بھی پڑجاتا ہے...آپ کے ذہن میں سوال آئے گا کہ آپ نے ابھی تو کہا ہے کہ 1 کلو گھی کےلیے گائے کا دوھ زیادہ چاہیے ہوتا ہے اور بھینس کا کم...جی بالکل کہا ہے۔بھینس کے دودھ کا ریٹ زیادہ ہونا مسئلہ نہیں ...اصل مسئلہ خجالت اور وقت کا ہے ...ہمارا وقت ہی سب سے قیمتی چیز ہے...پھر جہاں سے(یعنی روہی وغیرہ سے) ہمیں گائے کا دودھ ایک وقت میں ہماری ڈیمانڈ کے مطابق مل جائے...ہمارا فیول اور وقت بھی کم لگے اور کام بھی ہوجائے...اور دوسری طرف مال بھی تھوڑا سا ملے...وقت بھی غارت ہو...فیول بھی ڈبل لگے...تو قیمت میں کچھ فرق تو آئے گا نا...!!!
#سوال_نمبر_6...ہمارے پاس بھینس کا گھی کبھی کبھی اور گائے کا ہر وقت دستیاب کیوں ہوتا ہے؟؟؟
امید کرتا ہوں کہ اس کا جواب گزشتہ سوال کے ضمن میں مل گیا ہوگا۔کیونکہ گائے کا دودھ ہر وقت دستیاب اور بھینس کا کبھی کبھی ملتا ہے۔
#سوال_نمبر_7...اتنا دودھ ہمارے پاس آتا کہاں سے ہے...؟؟؟ یعنی ہمارا دودھ حاصل کرنے کا ذریعہ کیا ہے؟؟؟؟
ہم بہاولپور شہر میں رہتے ہیں اور ہمارے ارد گرد بہت سارے دیہات اور سب سے اہم" روہی"یعنی چولستان کا علاقہ لگتا ہے ...اس علاقہ میں جانور بالخصوص گائے بہت بڑی تعداد میں پائی جاتے ہے...اور ہم وہاں سے ہی دودھ جمع کرتے ہیں...اور ہمارے اپنے جانور نہ ہونے جیسے ہی ہیں...یعنی کہ ہمارے کام کے حساب سے بہت کم ہیں...اللہ رب العزت سے بندہ کے لیے دعا کیجئے کہ ہم سب کو رزق عطاء فرمانے والا مالک مجھے اتنادے کہ میں ڈھیر سارے جانور رکھ سکوں...اورمجھے دودھ کے لیے گرمی ،سردی میں سفر کی مشقت برداشت نہ کرنی پڑے۔
آخر میں آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ اپنی رائےضرور دیجئے...آپ کو یہ تحریر کیسی لگی...کیا آپ کو کسی بات سے اختلاف ہے...؟
دعاؤں کا خاستگارالعبدالضعیف:جواداقبال
24/3/2024
لیب رپورٹ کی تصاویر بھی کمنٹ سیکشن میں۔۔۔۔
والسلام... #جوادہوم میڈ #دیسی گھی والاالمعروف ... #جوادمکھن والا...المشہور... #جواددیسی گھی والا۔
نوٹ۔۔۔۔۔
#خالص_دیسی_گھی اور #مکھن کے لیے ابھی آڈرکیجئے۔۔۔ رابطہ نمبر اور تصاویر کمنٹ سیکشن میں۔
Comments
Post a Comment