Posts

Showing posts from May, 2026

درویش شریں

 شِریں درویش! گاؤں کے ساتھ اک ملحقہ گاؤں ھے ،کوٹلہ چاکر خان ، وہاں کے اک درویش منش کسان آدمی کے ہاں ہم لسی پینے گئے. اس بھلے مانس کی آدھ ایکڑ زرعی اراضی تھی ،کہنے لگا میری آدھا ایکڑ زمین سالوں سے یوں استعمال میں ھے، کہ ہر سال چیت کے موسم میں "شَریں" جو مقامی بہت دراز اور معقول سفید Bark کا حامل درخت ھے، بہت تیزی سے بڑھتا ھے چھاؤں بھی اسکی بڑی نرالی ھے نہ زیادہ جگہ گھیرتا ھے ،ہر اس موسم میں اس مختص جگہ پہ شریں کے بیج بوتا ھوں اور اگلے سال اسی موسم کو وہ پودے اکھیڑ کر،اپنے چھوٹے لڑکے کے ہمراہ کَسی سنبھالکر .گاؤں کی بل کھاتی ٹیڑھی میڑھی سڑکوں کے ساتھ ساتھ قطار اندر قطار Row by row کھڈے کھودتا چلا جاتا ھوں جڑیں دفن کرتا چلا جاتا ھوں، بستی کے اطراف سڑک کے ساتھ ساتھ تین ہزار سے زائد شریں درخت میرے لگائے ہوئے ،ہر پودا بونے کے بعد ، اسکے پہلو میں دو رکعت نفل پڑھتا ھوں اور عہد کرتا ھوں میں ان درویش پودوں کی مجاوری مرتے دم تک کروں گا ،ہاں صاحب ، گھٹنوں اب دم نہیں رہا ،اپنے چھوٹے لڑکے کو ان درختوں کا خلیفہ مجاز بنا رکھا ھے ( شِریں وسیب میں بوہڑ کے بعد دوسرا بڑا درویش درخت مانا جاتا ھے ہ...

80 year history of UET by Dr Neelum Naz

 ذیل میں دی گئی عبارت "University_of_Engineering_and_Technology.pdf" کا اردو ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ترجمے میں اصل دستاویز کے تمام اہم عناصر، عنوانات، ذیلی عنوانات، جدولوں اور اعداد و شمار کے حوالوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ --- [فائل کا نام]: University_of_Engineering_and_Technology.pdf ===== صفحہ 1 ===== یو ای ٹی، لاہور: تاریخ کے 80 سال ڈاکٹر نیلم ناز\* \* پروفیسر، شعبہ فن تعمیر، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور۔ خلاصہ پاکستان میں انجینئرنگ تعلیم کی تاریخ یو ای ٹی، لاہور کے 1921 میں بطور ٹیکنیکل کالج قیام کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہے۔ پاکستان کا یہ سب سے مشہور اور قدیم ترین ادارہ پچھلے 80 سالوں سے ملک میں انجینئرنگ تعلیم کا مرکز رہا ہے اور صنعت کے متنوع تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ اس ادارے کے فارغ التحصیل افراد ہمارے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے اس ادارے نے ممتاز انجینئرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج یہ ادارہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور اچھی طرح س...