امام احمد بن حنبل
امام احمد بن حنبل
"کوڑے لگنے کے سبب امام السنہ احمد بن حنبل(رحمہ اللہ) کا گوشت بعض جگہ سے مردہ ہو گیا تھا ۔ وہ کافی تکلیف میں رہتے تھے جس کے سبب ان کے جسم سے وہ گوشت کاٹ کر علیحدہ کرنا پڑا ۔ میں جب آلہ جراحت سے ان کی پشت چیر کر گوشت علیحدہ کر رہا تھا تو آپ فرماتے جا رہے تھے : "اے اللہ معتصم کی مغفرت فرما"
میں نے کہا کہ لوگوں پر ظلم ہو تو وہ بدعائیں دیتے ہیں اور آپ معتصم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں جبکہ اس نے آپ پر ظلم کے پہاڑ توڑے؟
فرمانے لگے:
"یہ سب باتیں اپنی جگہ مگر وہ رسول اللہ ﷺ کے چچا کی اولاد میں سے ہے ۔ مجھے حیا آتی ہے کہ میں روز محشر حضور علیہ السلام کے پاس اس حال میں جاؤں کہ ان کے قرابت دار اور میرے درمیان جھگڑا ہو ، پس میں نے اسے معاف کر دیا"
(طبیب القراء ، روضۃ العقلاء لابن حبان :224)
Comments
Post a Comment