کامیاب شادی

 ایک عرب نوجوان کی شادی قریب تھی وہ خاندان کے ایک  ایسے بزرگ کے پاس گیے جن کی شادی کامیاب ترین سمجھی جاتی تھی کہ ان سے کامیاب شادی کا راز پالے-


بزرگ نے نوجوان کو کامیاب شادی کا راز یہ بتایا کہ ہم نے شروع دن سے اختیارات تقسیم کر رکھے ہیں-


چھوٹے معاملات میں بیگم کی چلتی ہے اوربڑے ایشوز پر میری رائے معتبر سمجھی جاتی ہے -


انکل میں کچھ نہیں سمجھا؟


مطلب یہ کہ گھر کا سودا سلف، چیزوں کی ترتیب،گارڈن میں پھولوں کا رنگ،وہ کیا پہنے گی، میں کیا پہنوں گا،بچے کیا پہنیں گے،گھر سے باہر کب اور کہاں کھانا کھانا ہے، میری سیلری کہاں خرچ ہوگی، کس کے ساتھ نبھاہ کےرکھنا ہے کس پڑوسی کے ساتھ بگاڑ کر رکھنا ہے،گھومنے کب اور کس جگہ جانا ہے،یہاں تک کہ ٹیلیویژن پر کیا دیکھنا ہے یہ تمام فیصلے بیگم کرتی ہے، اسکی چلتی ہے -


انکل پھر آپ کی رائے؟


بیٹا امریکہ اور چین کے تعلقات، آخری عالمی جنگ،پٹرول مہنگا ہونے کے دنیا پر اثرات، موسمیاتی تبدیلی، روسیوکرائن جنگ وغیرہ جیسے بڑے امور پر میری رائے معتبر سمجھی جاتی ہے -

میں بس ایسے ایشوز پر ہی رائے دینے کا مجاز ہوں - 😊


یہی کامیاب شادی کا راز ہے -


منقول

Comments

Popular posts from this blog

Dr Ashraf Iqbal geogebra letter

good urdu books