خواتین کے لئے فری لانسنگ حامد حسن

 #freelancing

خواتین فری لانسرز۔۔۔

چادر اور چار دیواری کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان کی بہت ساری خواتین گھر بیٹھ کر فری لانسنگ سے بہت اچھی انکم حاصل کر رہی ہیں۔

 کراچی سے تعلق رکھنے والی ضحیٰ یوسف اس وقت ہائی پیڈ فی میل فری لانسر میں شمار کی جاتی ہے۔

ہائی ایجوکیشن کے بعد گھریلو حالات کی وجہ سے جاب کرنے کے لئے گھر سے نکلی تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت ساری جگہوں پر جاب کے لئے انٹریوز دئے۔ مگر اس کے لئے ہر جگہ کام کرنے میں بہت ساری اخلاقی رکاؤٹیں تھی۔

بہت سوچ بچار کے بعد ضحیٰ نے فری لانسنگ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور ورچوئیل اسسٹنٹ، ٹرانسلیشن، کنٹینٹ رائٹنگ سکل کے ساتھ اپ ورک پر اکاؤنٹ بنا کرمحنت شروع کر دی۔

تین دن کی محنت کے بعد کنٹینٹ رائٹنگ کی پہلی فری لانس جاب ملی جس کی معیاد ایک دن اور قیمت 100 ڈالر تھی، ضحیٰ کے لئے کمرے میں بیٹھ کر اس طرح باآسانی مختصر سے وقت میں 100 ڈالر کما لینا ایک بڑی بات تھی، اس نے مزید محنت شروع کر دی۔


ضحیٰ کو اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ فری لانسنگ دنیا میں پروفیشنل سکلز کی بہت مانگ ہے اور کام بھی بہت ہے۔ اس نے ساتھ ساتھ گرافکس ڈیزائننگ کی ٹریننگ لینا شروع کر دی، یوڈمی اور لینڈا سے پیڈ کورسز کرنے کے بعد ضحیٰ نے اپنا پورٹ فولیو بہت سٹرانگ کر لیا۔

کچھ ماہ بعد حالت یہ ہوگئی کہ پینڈنگ جابز کی بھرمار ہوگئی۔ پھر ضحیٰ نے دوسری فری لانسنگ ویب سائٹ سے فری لانسرز ہائر کرنا شروع کر دئے۔

یہاں ضحیٰ نے ایک اقدام اٹھایا کہ اس نے اپنی رشتہ دار لڑکیوں اور لڑکوں پر فوکس کر کے ان کو بھی سکلز سکھانی شروع کر دی، دوسری سکلز سکھانے کے لئے اس نے فری لانس ٹیچرز کی مدد لی کچھ عرصہ بعد اس کی اپنی ٹیم بن گئی جس میں تمام سکلز کی لڑکیاں اور لڑکے موجود تھے۔


کراچی سے ضحیٰ "ورچوئل پروفیشنل ٹیم" کے نام سے فری لانسنگ ایجنسی چلا رہی ہے اس کی ٹیم میں 30 سے زائد لڑکیاں اور لڑکے کام کر رہے ہیں اور تمام لڑکیاں لڑکے گھر بیٹھ کر بہترین آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔

فری لانسنگ دنیا میں کچھ سکلز کے لئے خواتین فری لانسرز کو ترجیح دی جاتی ہے جیسے گرافکس ڈیزائننگ، پینٹنگ، فوٹو کریشین، کلاتھ ڈیزائننگ، کلاتھ پرنٹ ڈیزائننگ, ایونٹ پلاننگ، سکول سبجیکٹ ٹیوشن وغیرہ۔

فری لانسنگ میں بہت ساری تعداد فی میل گرافکس ڈیزائنرز کی ہے جو ہائی پیڈ فری لانسرز ہیں۔

چونکہ خواتین فطرتاً کلرز سکیم، کلرز میچنگ، پینٹنگ اور کریشین میں بہت منفرد اور شاندار کام کرجاتی ہیں تو فری لانسنگ میں ان کاموں کے لئے خواتین گرافکس ڈیزائن فری لانسرز آئیڈیل ہوتی ہیں۔


 میں بڑی ذمہ داری سے کہتا ہوں کچھ سکلز میں خواتین مہارت پیدا کر لیں تو ان شاء اللہ گھر بیٹھ کر باعزت طریقے سے فری لانسنگ سے بہت بہترین انکم حاصل کر سکتی ہیں جیسے گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈویلپمنٹ، اپلیکیشن ڈویلپمنٹ، ایس ای او، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پینٹنگ، فوٹو کریشین، آرٹ، کلاتھ ڈیزائننگ، ایونٹ پلاننگ، پرزنٹیشن، ٹرانسلیشن، پروف ریڈنگ، ڈیٹا مائننگ، کاؤنسلنگ، سکول سبجیکٹ ٹیوشن وغیرہ۔

چونکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے لئے فزیکلی جاب کرنے میں بہت ساری مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ایسی خواتین جو ایجوکیٹڈ ہیں اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے تو وہ خواتین مذکورہ بالا  ڈیجیٹل سکل میں سے کوئی ایک سکل پروفیشنل لیول پر سیکھ کر فری لانسنگ میں قدم جمائیں ان شاء اللہ العزیز بہت ہی بہترین انکم حاصل کریں گی۔

اپنے حالات بدلنے کے لئے کسی سے امید لگانے اور کسی کے سہارے مت رہیں، اپنے لئے خود ہی راستہ نکالیں پروفیشنل لیول پر کوئی ایک ڈیجیٹل سیکھ لیں ان شاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

حامد حسن

Hamid Hassan

Comments

Popular posts from this blog

Dr Ashraf Iqbal geogebra letter

good urdu books