بچوں کو کرپشن سکھانے کا سیزن محمد کلیم حیدر میٹرک پریکٹیکلز اور انٹرمیڈیٹ پریکٹیکلز امتحانات استاد: أپ اپنے بچے کو پریٹیکلز کی تیاری کے لۓ کیوں نہیں بھیج رہے والد: (ایک ماہ کی فیس بچانے کے لۓ) اس کی کیا ضرورت ہے سفارش سے یا چاۓ پانی دے کر نمبر لگ جاتے ہیں _______________________________________ استاد : تمام سٹوڈنٹس نے پریکٹیکل نوٹ بکس خود تیار کرنی ہیں سٹوڈنٹ: سر میرے بھائی نے کہا ہے خود بنانے کا کوئی فائدہ نہیں بنی بنائی کاپیاں مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ _______________________________________ استاد: تمام بچے ماہانہ فیس کے علاوہ پندرہ پندرہ سو روپے جمع کروائیں میں پریکٹیکلز میں أپ کے پورے نمبر لگوا دوں گا۔ سٹوڈنٹس: جی سر لے ائیں گے نمبر تو پورے لگ جائیں گے ناں؟ _______________________________________ استاد: نئ پریکٹیکل نوٹ بکس بہت مہنگی پڑیں گی أپ مجھے ہزار ہزار روپے دیں میں أپ کو پرانی بنی بنائی کاپیاں لا کر دوں گا۔ سٹوڈنٹس: سر نمبر تو نہیں کٹیں گے ناں استاد: ممتحن کاپیاں چیک ہی نہیں کرتے تو نمبر کیسے کٹیں گے۔ _______________________________________ لیب اٹینڈنٹ: (امتحانی...