Posts

Showing posts from March, 2023

فرانسیسی سیاح برنئیر کا سفرنامہ ہندوستان

 [3/1, 3:38 PM]   *A good read.  We have not changed in 350 years.  A damning indictment.👇*  پاکستانیوں کو 72 سالہ پاکستانی تاریخ کو رونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم پچھلے 350 سو سالوں سے ایسے ہی رہ رہیں  ہیں۔  فرانسسی کا سفر نامہ پڑھیں اور آج کے حالات سے موازنہ کریں۔ فرانسس برنیئر پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھا یہ فرانس کا رہنے والا تھا.  یہ 1658ء میں ہندوستان آیا  اور 1670ء تک بارہ سال ہندوستان میں رہا۔ یہ شاہجہاں کے دور کے آخری دن تھے۔ برنیئر طبی ماہر تھا۔ چنانچہ یہ مختلف امراء سے ہوتا ہوا شاہی خاندان تک پہنچ گیا، اسے مغل دربار، شاہی خاندان، حرم سرا اور مغل شہزادوں اور شہزادیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔  برنیئر نے شاہجہاں کو اپنی نظروں کے سامنے بے اختیار ہوتے  اور اپنے صاحبزادے اورنگزیب عالمگیر کے ہاتھوں قید ہوتے دیکھا، اس نے اورنگ زیب عالمگیر کی اپنے تینوں بھائیوں داراشکوہ، سلطان شجاع اور مراد بخش سے جنگیں بھی دیکھیں اور بادشاہ کے ہاتھوں بھائیوں اور انکے خاندانوں کو قتل ہوتے بھی دیکھا۔ اس نے دارالشکوہ کوگرفتار ہو کر آگرہ آتے ا...

IICA زراعت کی بہتری کے لئ قدیر مصطفائی برطانیہ ے

 دو سال پہلے کی میری ایک ریسرچ ۔آپ کی خدمت میں اب پیش کر رہا ہوں  براعظم امریکہ کے غریب ترین ممالک نے  جن میں پیرو ارجنٹائن  کولمبیا پیرگوئے اور یوروگوائے نے بیس سال پہلے تک بہت زیادہ بھوک اور رزق میں کمی کا سا منا کیا  اس کی ایک وجہ وہی ھے جو ساری دنیا کی مشترک وجہ ھے کہ نالائق حکمران اور منصوبہ بندی کا فقدان۔ لیکن ان پانچ ملکوں کا ایک اتحاد شروع سے موجود ھے  جسطرح ہمارا ھے سارک کے نام سے چنانچہ اُس اتحاد کا سالانہ سربراہ اجلاس بیس سال پہلے والا جو تھا وہ تاریخی ثابت ہوا اس میں جو فیصلے کیے گے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۱::زرخیز اور قابل کاشت زمین کا تحفظ مطلب وہاں کوئی تعمیرات نہ ہونے دینا ۲:: قابل کاشت اراضی کی باقاعدہ تقسیم اور ملکیت کی حد ۔ مطلب ہر ایک کو تقریبا پچاس کنال کا فارم دینا ۳::بہت (کم زرخیز )آراضی پر جنگلات اگانا  ۴::اور بالکل ہی (بنجر اراضی) پر مکانات اور دیگر تعمیرات کرنا ۵: جس کے پاس دو یا چار کنال زرعی زمین ھے اور وہ ویسے ہی دبا کر بیٹھا ہے زراعت اس نے کرنی نہیں ایک کھیتی یا دوکھیتیاں اس کے پاس ہیں تو وہ اس سے خرید کر پچاس کنال کے فارم میں ش...

Energy savings 2

Energy savings 2

Energy savings 1

Image
 Methods of energy costs savings in a typical household Following steps are taken to save electricity in a typical household (area 25ft X 50 ft) with a family of six. It results in a savings of around 60 units (one unit is equal to 1 KWh). An important aspect of this savings is that due to this lesser usage of energy, the consumer can avoid the high slab of 300 units above which the usage cost is more than Rs 20/KWh of flat rate (excluding taxes). Roughly this contributes to 20% of the electricity cost (savings of around Rs 2000 per month). These steps include usage of mobile phone spec LEDs (flashlight in a typical smartphone) on 24 hrs basis in all rooms, addition of infra-red sensor equipped bulbs (around 6 Watts), replacement of inefficient exhaust fans and utilization of LED based bulbs instead of old tungsten or power saver bulbs. Future plans are for addition of motion detection features to washroom exhausts and timer control to these fans and water motors. The details of th...

خطبہ حجہ الوداع

 تجلیاتِ نبوت (147) "لوگو! میری بات سنو! مجھے نہیں معلوم ، غالبا میں تم سے اپنے اس سال کے بعد اس مقام پر کبھی نہ مل سکوں گا۔ تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری آبرو ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہے، جس طرح آج کے دن کی ، موجودہ مہینے کی اور موجودہ شہر کی حرمت ہے۔ سن لو! جاہلیت کی ہر چیز میرے پاؤں تلے روند دی گئی۔ جاہلیت کے خون بھی ختم کر دیئے گئے اور ہمارے خون میں سے پہلا خون جسے میں ختم کر رہا ہوں وہ ربیعہ بن حارث کے بیٹے کا خون ہے۔ یہ بچہ بنو سعد میں دودھ پی رہا تھا کہ بنو ہذیل نے اسے قتل کر دیا۔۔ اور جاہلیت کا سود ختم کر دیا گیا اور ہمارے سود میں سے پہلا سود جسے میں ختم کر رہا ہوں وہ عباس بن عبد المطلب کا سود ہے۔ اب یہ سارے کا سارا سود ختم ہے۔  ہاں ! عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ، کیونکہ تم نے انہیں اللہ کی امانت کے ساتھ لیا ہے اور اللہ کے کلمے کے ذریعہ ان کی شرمگاہیں حلال کی ہیں ۔ ان پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستر یر کسی شخص کو نہ آنے دیں جو تمہیں گوارا نہیں ، اگر وہ ایسا کریں تو تم انھیں مار سکتے ہو ، لیکن سخت مار نہ مارنا۔ اور تم پر ان کا حق یہ ہے کہ تم انھیں معروف طری...

مرد

 " چند انتہائی دقیانوسی سی باتیں" تحریر Shanila Balgamwala     ہر ماں کی طرح امی نے بھی بچپن سے کچھ باتیں، کچھ اصول رکھے تھے، جن پہ عمل زیادہ تر ایک گھوری سے ہی ہوجاتا تھا. کھانا پکاتے وقت چھوٹی چھوٹی باتیں جیسے تیل کے برتن کو ہمیشہ پونچھ کر رکھنا ہے، چھری کبھی بھی سنک میں دھونے کے لیے نہیں ڈالنی بلکہ ہاتھ کے ہاتھ دھو کر ریک میں رکھ دینی ہے. گھر پہ آنے والوں میں سے کس کے سامنے آنا ہے. کس کی آمد پہ کمرے میں دبک کر بیٹھ جانا ہے. یہ سب باتیں اکثر کہے بغیر ہی سمجھا دی گئی تھیں. امی کی اکثر باتیں اس وقت سمجھ نہیں آتی تھیں لیکن اب بہت اچھی طرح ادراک ہوتا ہے کہ کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں سے زندگی برتنا، معاشرے کے اصولوں پہ چلنا سکھایا دیا تھا.  ایک چیز جو ہمیشہ نوٹ کی وہ باہر کے معاملات میں امی اکثر بھائیوں سے بحث نہیں کرتی تھیں. مطلب ماں ہونے کے باوجود بیٹوں کی سن لیتی تھیں. ایک بار پوچھا تو کہا کہ مرد اگر عورت سے چھوٹا بھی ہو تو وہ عورت کے مقابلے میں سڑک پہ زیادہ ہوتا ہے. اس نے لوگوں کے ساتھ معاملات زیادہ برتے ہوئے ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ مردوں میں بیٹھتے ہیں. اس ...

سریے کی پہچان

 ‏سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟ سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...  جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،  سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،  اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،، اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!  پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے،  3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،  تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرا...

Startup Insider Magazine

  Startup Insider Magazine

انورٹر ٹیکنالوجی بجلی بچائیے

 بجلی بچانے کے طریقوں میں ایک طریقہ انورٹر ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ہے جس میں پنکھے اور فریج فریزر شامل ہیں۔   

اسلامی نوادرات

اسلامی نوادرات  

ریاست بہاولپور

 🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺 *بہاول پور تاریخ کے حوالے سے لازمی پڑہیں اور شئیر کریں* ** بہاول پورکی آبادی 2019 کی مردم شماری کے مطابق 8،20،740افراد پر مشتمل ہے ** 1727میں صادق محمد خان اول عباسی نے اسے فتح کیا اور اس کا پہلا دارالخلافہ *لیاقت پور سے 20 کلو میٹر دور کا علاقہ اللہ آباد* بنایا گیا ** 1739 میں *صادق محمد خان اول عباسی کونادر شاہ درانی نے نواب کا خطاب* دیا ** 1748 میں "اللہ آباد سے بھاولپور " کو آباد کیا گیا ** 1774میں " اللہ آباد سے بھاولپور کو دارالخلافہ " بنادیا گیا ** 1867 میں *محکمہ صحت اور ڈسپینسریاں* بنائ گئ ** 1875میں *نور محل بنا* ** 1878میں *ستلج دریا پر ٹرین کا پل بنا* جو کہ ڈیڑھ کلو میٹر لمبا ہے ** 1886 میں *S.Eکالج کی بنیاد رکھی گئ اور 1892 میں ڈگرکلاس* کا آغاز کیا گیا ** 1892 میں ملکہ وکٹوریہ کے اقتدار کی گولڈن جوبلی کے موقح پر یار گار کے لیے *جوبلی ہسپتال* بھاولپور میں بنا ** 1906میں ہی ملکہ وکٹوریہ کی یاد گار کے طور پر *بھاول وکٹوریہ ہسپتال* بنایا گیا ** 1911 میں پہلا *ملٹری ہسپتال CMH* بنایا گیا ** 1926 میں برصغیر کا پہلا *طبیہ کالج* بنا جہاں ب...

زلزلے میں بچاؤ

 Where to Go During an Earthquake   EXTRACT FROM DOUG COPP'S ARTICLE ON 'THE TRIANGLE OF LIFE' My name is Doug Copp. I am the Rescue Chief and Disaster Manager of the American Rescue Team International (ARTI ), the world's most experienced rescue team. The information in this article will save lives in an earthquake. I have crawled inside 875 collapsed buildings, worked with rescue teams from 60 countries, founded rescue teams in several countries, and I am a member of many rescue teams from many countries. I was the United Nations expert in Disaster Mitigation for two years, and have worked at every major disaster in the world since 1985, except for simultaneous disasters. The first building I ever crawled inside of was a school in Mexico City during the 1985 earthquake. Every child was under its desk. Every child was crushed to the thickness of their bones. They could have survived by lying down next to their desks in the aisles. It was obscene -- unnecessary. Simply ...

اسلام آباد اور پنڈی میں دیسی خوراک

Image
 

ناصر کاظمی کی غزل

 دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی شور برپا ہے خانہ دل میں کوئی دیوار سی گری ہے ابھی بھری دنیا میں جی نہیں لگتا جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی تو شریک سخن نہیں ہے تو کیا ہم سخن تیری خامشی ہے ابھی یاد کے بے نشاں جزیروں سے تیری آواز آرہی ہے ابھی شہر کی بے چراغ گلیوں میں زندگی تجھ کو ڈھونڈتی ہے ابھی سو گئے لوگ اس حویلی کے ایک کھڑکی مگر کھلی ہے ابھی تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے شہر میں رات جاگتی ہے ابھی وقت اچھا بھی آئے گا ناصر غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی  ناصر کاظمی

خان پور کا عمر شیخ رؤف کلاسرہ

 آخر کیوں؟ رئوف کلاسرا خان پور کا عمر شیخ شاید 2018 کی اداس شام تھی جب مجھے عمر شیخ کا فون آیا۔ بھرائی ہوئی آواز اور لہجے میں اداسی تھی۔سوہنڑا۔۔ کتھاں او۔ آئو بٹاں لائوں ( گپیں ماریں)۔ مجھے لگا عمر شیخ ڈپریس ہیں۔ کہنے لگے ایف الیون میں کیفے پر بیٹھا ہوں۔ دل بہت اداس ہے۔ چلے آئو۔ وہاں اکیلے بیٹھے سگریٹ پی رہے تھے۔ بولتے رہے۔ میں چپ چاپ انہیں سنتا رہا۔ ان کی آنکھیں نم ہو چلی تھیں۔ وہ اپنے دو بیٹوں کو بہت مس کررہےتھے۔ ان کے بچے قابل نکلے تھے۔ ایک کینڈا تو دوسرا لندن جاب کررہا تھا۔  کہنے لگے یار ہمیں کیا ملا۔ یہ کیا زندگی ہے۔ بچوں کے لیے دل دھڑکتا رہتا ہے۔ دل کا ایک حصہ لندن تو دوسرا کینڈا میں بندھا ہوا ہے۔ فون کی گھنٹی بج جائے تو جان پر بن جاتی ہے۔ کیا بچوں کو اس دن کے لیے پڑھایا اور پالا پوسا تھا کہ ایک دن انگریز ہمارے بچوں کو اس طرح اٹھا کر لے جائیں جیسے چیل فاختہ کے بچے جھپٹا مار کر لے جاتی ہے اور فاختہ بے بس روتی رہتی ہے۔ جن بچوں کو محبت سے پالا پوسا اب وہ صبح چھ بجے اٹھتے ہیں۔سارا دن انگریز ان سے کام لیتے ہیں۔شام پانچ چھ بجے وہ فارغ ہوتے ہیں۔ سات آٹھ بجے گھر پہنچتے ہیں اور ت...

“Your Brain On Porn”

 “Your Brain On Porn” “نیوروسائنس (neuroscience) پورن کے متعلق کیا کہتی ہے؟” جب مذہب ہمیں کہتا ہے کہ فحاشی یا پورن سے دور رہو تو ہمیں لگتا ہے کہ فضول بکواس ہے، لیکن اگر کوئی مغرب کا خوبرو جوان، ذہین، نیوروسائنٹسٹ اور امیر ڈاکٹر آپ سے کہے کہ فحاشی یا پورن آپ کے دماغ کے لیے کسی زہر سے کم نہیں تب تو یقین کریں گے نا؟؟؟؟ ڈاکٹر اینڈریو ہوبرمین  پروفیسر ہیں اسٹنفورڈ یونیورسٹی میں نیوروسائنس کے اور اپنی لیباریٹری “ہیوبر مین لیب” کو چلاتے ہیں مختلف تجربات کرنے کے لیے۔ آپ انہیں مردوں کا “سائنسی بنگالی بابا” کہہ سکتے ہیں، یہ مردانہ کمزوری اور مردوں کے ہارمون (hormones) سے منسلک خالص سائنسی معلومات اور انکا حل بھی تجویز کرتے ہیں، نیند، میڈیٹیشن، ہارمون، دماغ سے متعلق ان کی ریسرچ بہت اعلیٰ ہے۔ چونکہ یہ امیر مغربی ملک میں رہتے ہیں تبھی ان کے بتائے کئی حل ہم مالی طور پر برداشت نہیں کرسکتے لیکن کچھ تجاویز مفت ہوتی ہیں اور انہیں افورڈ کیا جاسکتا ہے۔ جارڈن پیٹرسن (jordon peterson) جو سائیکالوجسٹ ہیں اور اینڈریو ہیوبر مین نیوروسائنٹسٹ ہیں، انکی پورن پر بہت ہی بہترین بحث ہوئی، پورن ایک ایسا زہر ہ...

ٹوٹا گڑھا

 ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر رکھتی اور نہر سے پانی بھر کر گھر لاتی۔ ان دو مٹکوں میں سے ایک تو ٹھیک تھا مگر دوسرا کچھ ٹوٹا ہوا۔ ہر بار ایسا ہوتا کہ جب یہ بڑھیا نہر سے پانی لے کر گھر پہنچتی تو ٹوٹے ہوئے مٹکی کا آدھا پانی راستے میں ہی بہہ چکا ہوتا۔ جبکہ دوسرا مٹکا پورا بھرا ہوا گھر پہنچتا۔ ثابت مٹکا اپنی کارکردگی سے بالکل مطمئن تھا تو ٹوٹا ہوا بالکل ہی مایوس۔ حتیٰ کہ وہ تو اپنی ذات سے بھی نفرت کرنے لگا تھا کہ آخر کیونکر وہ اپنے فرائض کو اس انداز میں پورا نہیں کر پاتا جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔ اور پھر مسلسل دو سالوں تک ناکامی کی تلخی اور کڑواہٹ لئے ٹوٹے ہوئے گھڑے نے ایک دن اس عورت سے کہا: میں اپنی اس معذوری کی وجہ سے شرمندہ ہوں کہ جو پانی تم اتنی مشقت سے بھر کر اتنی دور سے لاتی ہو اس میں سے کافی سارا صرف میرے ٹوٹا ہوا ہونے کی وجہ سے گھر پہنچتے پہنچتے راستے میں ہی گر جاتا ہے۔ گھڑے کی یہ بات سن کر بڑھیا ہنس دی اور کہا: کیا تم نے ان سالوں میں یہ نہیں دیکھا کہ میں جسطرف سے تم کو اٹھا کر لاتی ہوں ادھر تو پھولوں کے پ...

Worm compost

 

زینتھین گم Xanthan Gum

 *حیرانی ہے کہ جاتی نہیں*       بازار میں دستیاب کسی بھی  ٹماٹر کی چٹنی کے اجزائے ترکیبی پڑھیں. ایک نام ضرور ملے گا.. زینتھین گم… زینتھین گم ہلکے بھورے رنگ کا  پاؤڈر ہوتا ہے جو بالعموم کھانے کی اشیاء کو گاڑھا کرنے کے کام آتا ہے.   زینتھین گم بالکل اراروٹ کی طرز پر کام. کرتا ہے. اس کا استعمال ہر قسم کی  چٹنیوں  ، مائیونیز ، کیک کی کریم ، چکن نگٹس، سلاد ڈریسنگ، سکواش، ہر قسم کے مشروبات کے ساتھ ساتھ بہت سی ادویات میں بھی  ہوتا ہے.          *برسبیلِ تذکرہ، کم قیمت ڈبہ بند جوسز جو خاص طور پر بچے بہت شوق سے پیتے ہیں ان میں چینی، زینتھین گم، مصنوعی ذائقہ اور کھانے کے رنگ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا*. اس لیے جہاں تک ممکن ہو ان سے بچنا چاہیے.  اس قدر کثیرالاستعمال ہونے کی وجہ پاکستان میں زینتھین گم کا استعمال بھی  بکثرت ہوتا ہے. چونکہ ہمارے ہاں اس کی پیداوار صفر ہے لہذا سارے کی ساری چین، فرانس اور دیگر ممالک سے درآمد کرنا پڑتی ہے. چونکہ یہ خاصی مہنگی ہوتی ہے، معیار کے لحاظ سے پاکستان میں اس کی قیمت دوہز...

خواہش اور ضرورت جاوید چوھدری

 انگلی کی تلاش میں کسی کامل ولی کے بارے میں مشہور تھا وہ انگلی لگا کرپتھر کو سونا بنا دیتے ہیں‘ یہ خبر اڑتی اڑتی کسی انتہائی غریب شخص تک پہنچ گئی اور وہ دھکے ٹھڈے کھاتے کھاتے اس ولی تک پہنچ گیا۔ باباجی اس وقت پہاڑی راستے پر واک کر رہے تھے‘ انھیں اپنے پیچھے کسی کے پائوں کی آواز آئی‘ وہ مڑے اور سامنے وہ ضرورت مند کھڑا تھا‘ اس نے باباجی کے پائوں پکڑ لیے اور اپنی غربت کا رونا ‘رونا شروع کر دیا‘ باباجی نے ہنس کر پوچھا ’’میں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہوں؟‘‘ ضرورت مند نے ایک پتھر اٹھایا اور باباجی کو پکڑا کر بولا ’’آپ اسے سونے کا بنا دیں‘یہ میرے لیے کافی ہوگا‘‘۔ باباجی نے پتھر کو اپنی شہادت کی انگلی سے چھوا اور وہ آناً فاناً سونے میں تبدیل ہو گیا‘ ضرورت مند نے باباجی کا شکریہ ادا کیا اور واپس چل پڑا‘ باباجی نے دوبارہ واک شروع کر دی‘ تھوڑی دیر بعد انھیں محسوس ہوا ان کے پیچھے اب بھی کوئی شخص چل رہا ہے‘ انھوں نے مڑ کر دیکھا تو وہی ضرورت مند ان کے پیچھے کھڑا تھا۔ بزرگ نے حیرت سے پوچھا ’’اب کیا مسئلہ ہے؟‘‘ وہ بولا ’’حضور سونے کا یہ پتھر میرے لیے کافی ہے لیکن میرے بعد میرے بچوں کا کیا بنے گا ؟آپ ت...

توشہ خانہ

 وفاقی حکومت نے عدالتی حکم  پر توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری سے متعلق 21 سالہ ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔  466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ کے مطابق بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے.   نواز شریف  سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سال 2008 میں توشہ خانہ سے مرسڈیز بینز گاڑی لی، جس کی قیمت42 لاکھ 55ہزار تھی، نواز شریف نے 6لاکھ36 روپے دے کر لے لی۔نوازشریف نے43ہزار روپے کا گلاس سیٹ اور کارپٹ 6ہزارمیں رکھے، نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے12لاکھ کی گھڑی ،کف لنک 2لاکھ40ہزار دے کر رکھے، توشہ خانہ سے نوازشریف نے8ہزار کا گلدان مفت میں رکھ لیا۔ آصف علی زرداری  2دسمبر 2008 کو سابق صدرآصف علی زرداری نے پانچ لاکھ مالیت کی گھڑی ادائیگی کرکے خود رکھ لی. 26 جنوری2009 کو انہیں دو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں ملیں جن کی مالیت پانچ کروڑ 78 اور دو کروڑ 73 لاکھ تھی جبکہ ایک ٹویٹا لیکسز بھی ملی جس کی مالیت 5 کروڑ روپے تھی۔ آصف زرداری نے تینوں گاڑیاں دو کروڑ دو لاکھ روپے سے زائد ادا کر کے خود رکھ لیں۔ 28 اکتوبر2011 کو آصف زرداری نے سولہ لاکھ پندرہ ہزار کے تحائف رکھ لیے جبکہ مارچ 2011 میں آصف زرداری ...

self sufficiency

 کراچی: پاکستان میں مقامی سطح پر پہلی بار میڈیکل ڈیوائسز سمیت جدید طبی آلات کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مستقبل میں درآمد کرنے کے بجائے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے میڈیکل ڈیوائسز سمیت دیگر طبی آلات استعمال کیے جائیں گے، ابتدائی طور پر مقامی سطح پر پہلا وینٹیلیٹر Ventilator تیار کرلیا گیا ہے جو پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں کلینیکل ٹرائل کے لیے بھیجا گیا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز اور طبی سامان کی این ای ڈی یونیورسٹی، بلوچیستان، مہران یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان انجینرنگ کونسل جبکہ انڈس اسپتال سمیت دیگر میڈیکل یونیورسٹیز اور پاکستان ریسریچ ایڈوائزی بورڈ کے ماہرین کی نگرانی میں تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ معروف ارتھوپیڈیک سرجن اور سامانِ شفا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد نور نے ایکسریس کو بتایا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور دوسرے ممالک سے درآمد کیے جانے والے طبی آلات کی بجائے اب پاکستان میں مقامی سطح پر مختلف ماہرین کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر وینٹیلیٹر Ventilator تیاری کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر میڈی...

برابری

 میں نے ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کو مردوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں تو اس نے ایک حیران کن جواب دیا اس نے کہا کہ مجھے برابر کے حقوق نہیں چاہئیں🧕 میں نے تفصیل چاہی تو اس نے کچھ یوں بیان کیا میرا جائیداد میں  باپ کی طرف سے حصہ ہے  بھائی کی طرف سے حصہ ہے بیٹے کی طرف سے حصہ ہے  خاوند کی طرف سے حصہ ہے  جب میں مردوں کے برابر آجاوں گی تو میں ان حقوق سے محروم ہو جاوں گی  میں کسی جگہ جاب کرتی ہوں تو مجھے جاب میں سہولت دی جاتی ہے  برابر کے حقوق میں میرا نقصان زیادہ ہے  بنک ہسپتال مارکیٹ ہر جگہ لیڈیز فرسٹ کہ اصول پر مجھے رلیف مل جاتا ہے  میں ابو سے ملنے جاؤں تو وہ کھڑے ہو کر ملتے ہیں اور بھائی کو بیٹھے بیٹھے سلام کر لیتے ہیں ہم شہر سے باہر کہیں جائیں تو مین نے اور بیٹی نے اپنا اپنا ہینڈ بیگ پکڑنا ہوتا ہے، اور بس، باقی سامان بیٹے جانیں اور انکے پاپا۔ ایک بار راستے میں گاڑی رک گئی تھی، تو مجھے سٹیرنگ تھما کر بیٹے اور میاں نے دھکا لگایا، برابر کے حقوق ہوتے تو مجھے بھی دھکا لگانا پڑتا سبھی بڑے اور بھاری کام خود بخود مردوں پر جا پڑتے ہیں مجھے کبھی بل ادا ...

پودے خریدیں

Poday online

تندرستی ہزار نعمت ہے

 👈 *اگر آپ صحت مند ہیں تو اللہ کا  ہر لمحہ شکر ادا کریں* 👉 ہمارے ملک کے ایک  نامور سیاست دان نے بتایا کہ‘ آصف علی زرداری نے انہیں کھانے کی دعوت دی‘ یہ دعوت پر پہنچے تو ٹیبل پر درجنوں قسم قسم کے  کھانے لگے تھے‘ان کے بقول میں نے اپنی پلیٹ اٹھائی  اور مختلف قسم کے کھانے اپنی پلیٹ میں ڈالنے لگا۔ اتنی دیر میں  زرداری صاحب کا سیکرٹری آیا اور ان کا کھانا ان کے سامنے رکھ دیا‘ چھوٹی چھوٹی کولیوں میں تھوڑی سی بھنڈی‘ دال‘ ابلے ہوئے چاول اور آدھی چپاتی تھی‘ زرداری صاحب نے چند لقمے لیے اورخانساماں ٹرے اٹھا کر لے گیا‘ میں نے ان سے ان کی سادہ خوراک کے بارے میں پوچھا تو وہ ہنس کر بولے ’’میری خوراک بس بھنڈی اور سادہ چاول تک محدود ہے‘ میں ان کے علاوہ کچھ نہیں کھا سکتا‘‘ میں نے پوچھا ’’کیاآپ گوشت نہیں کھاتے‘‘ وہ مسکرائے اور بولے ’’میں گوشت کھا ہی نہیں سکتا‘‘   میں کھانا کھا کر واپس آگیا لیکن آپ یقین کریں میں اس کے بعد جب بھی کھانا کھانے لگتا ہوں تو مجھے زرداری صاحب کی ٹرے یاد آ جاتی ہے اور میں کھانا بھول جاتا ہوں۔ جاوید چودھری لکھتے ہیں کہ ارشاد احمد حقانی پاکستان...

Earthquakes indication by animals

Image
 

عامر خاکوانی کی تحریر - کتاب اور ادیب

رائٹر کے لئے کتاب چھپوانے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ایک اہم سوال کا جواب ڈھونڈنا ہوتا ہے ۔   وہ یہ کہ جو دوست، جان پہچان والے یا دیگر احباب مفت کتاب کی توقع کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کیسے ڈیل کرے۔  یہ ویسے عجیب وغریب معاملہ ہے۔ فیس بک پوسٹوں کی الگ بات ہے ، لیکن کسی اخبار یا موقر ویب سائٹ وغیرہ کے لئے لکھنا پڑے تو عام طور پر اکثر لکھنے والے ایک آدھ مضمون لکھ کر ہانپنے لگتے ہیں۔    ایسے میں جو لکھنے والا کئی برسوں کی محنت شاقہ سے لکھے، پھر اپنی منتخب تحریروں کو دوبارہ سے کانٹ چھانٹ کے عمل سے گزارے، کچھ غیر مطبوعہ تحریریں بھی شامل کریں، دن رات کی محنت کر کے ایک اچھی کتاب بنانے کی کوشش کرے۔     جب وہ کتاب چھپ جائے تو یار لوگ اس غیر معمولی محنت کو سراہنے کے بجائے یا تو لفظی مبارک باد دے دیں گے یا پھر منہ کھول کر مٹھائی کھلانے کا مطالبہ کریں گے۔   مٹھائی؟ وہ کیوں؟ ایک بے تکلف دوست نے مجھے یہ کہا تو ازراہ مذاح سرائیکی کا جملہ دہرا ڈالا، کیوں اساں پتر پرنائے کیا؟(کیوں بیٹے کی شادی کی ہے کیا؟)۔    او بھائی مٹھائی تو آپ لوگ کھلائیں، رائٹر کی دعو...

کتابیں خریدیں

اردو کتابیں